Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      15 نومبر ۔۔۔۔ ادارہ تحفظ ماحول کا گرین اسٹکر نہ لگا ہوا تو گاڑی ضبط ہوگی، شہریوں کو آخری وارننگ

      وزیر ریلوے کا بڑا فیصلہ، قلی غلامی سے آزاد، ٹھیکہ سسٹم ختم ،کمیشن نہیں دینا ہوگا

      وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کی بحالی کا اعلان

      چانددیکھنے کا جھگڑا ختم، محکمہ موسمیات نے چاند کی رویت کا سالانہ کیلنڈر جاری کردیا

      پاکستان ریلوے کی تباہی کی اصل داستان،، بوگس الاٹمنٹ اسکینڈل نے نظام کی جڑیں ہلا دیں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ائر پورٹ سے طیارہ پھسل کر سمندر میں جا گرا ، دو ہلاک

      اپر چترال میں زلزلے کا  دل دہلا دینے والا خوفناک منظر، ویڈیو

      صفائی کا جذبہ “ستھرا پنجاب“ کے اہلکار بھی کسی سے کم نہیں،

      مریم نواز کا ایک اور وعدہ وفا، سرگودھا کیلئے بڑا اعلان

      پنجاب میں میگا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز ،“ ٹرینڈ سیٹر وزیراعلی “ کا بڑا اقدام

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پانی لاہور میں داخل، 12 لاکھ متاثرین،ڈھائی لاکھ بے گھر، مزید بارشوں کا الرٹ

    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:دریائے راوی میں سیلابی ریلا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کی وجہ سے پانی لاہور کے نواحی علاقوں میں داخل ،متاثرہ علاقوں سے20 ہزار افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ۔سیلاب کے متاثرین کی تعداد 12 لاکھ تک پہنچ گئی۔ اب تک ڈھائی لاکھ لوگ بے گھر،24لاکھ جانور ڈوب گئے یا لاپتہ ہوئے ہیں۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق شاہدرہ میں جمعرات کو رات گئے اور جمعے کی صبح سات گھنٹوں کے دوران تقریباً دو لاکھ 20 ہزار کیوسک پانی گزرتا رہا ہے۔

    جمعرات کی شب اور جمعے کی صبح پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کے پانچ بلاکس میں بھی پانی داخل ہوا ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ وہاں سے تمام رہائشیوں کو بروقت نکال لیا گیا۔
    وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق سیلابی صورتحال کے بعد تھیم پارک، موہلنوال، مرید وال، فرخ آباد، شفیق آباد، افغان کالونی، نیو میٹرو سٹی اور چوہنگ کے علاقوں سے انخلا کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ طلعت پارک بابو صابو میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔
    سیف سٹیز اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ لاہور کے علاقے چوہنگ، منظور گارڈن، برکت کالونی اور مانوال سمیت مختلف علاقوں میں دریائے راوی کا سیلابی پانی داخل ہوا ہے۔
    پارک ویو سوسائٹی کے مختلف بلاکس میں پانی پہنچ چکا ہے جبکہ رنگ روڈ سے ملحقہ بادامی باغ میں بھی سیلابی صورتحال ہے۔ ’فرخ آباد، عزیز کالونی، امین پارک، افغان کالونی، شفیق آباد میں پانی داخل۔
    ین ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 29 اگست سے دو ستمبر تک دارالحکومت اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ پنجاب کے شمالی و شمال مشرقی اضلاع میں 30 سے 31 اگست کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے شہروں راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال،لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، حافظ آباد اورمنڈی بہاؤالدین میں 30 سے 31 اگست تک بارش کا امکان ہے۔

    محکمے کا کہنا ہے کہ وسطی و جنوبی پنجاب میں 29 سے 31 اگست کے دوران بارشوں کا امکان ہے اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اس کی پیشگوئی کے مطابق ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی 29 سے 31 اگست کے دوران بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا میں 29 سے 31 اگست کے دوران شدید بارشیں جبکہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ چترال، دیر، سوات، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور،نوشہرہ، مردان، ڈی آئی خان، ٹانک، کوہاٹ اور بنوں میں 29 سے 31 اگست کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔

    کشمیر میں مظفرآباد، باغ، حویلی، کوٹلی، میرپور اور بھمبر میں 29 اگست سے 2 ستمبر تک شدید بارشیں متوقع ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں 29 تا 31 اگست تک بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

    گلگت، سکردو، ہنزہ، دیامر، استور، غذر اور گانچھے میں 29 تا 31 اگست تک بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔راچی میں 30 اگست تا 2 ستمبر تک بارشیں متوقع ہیں۔ ممکنہ شدید بارشوں کے باعث کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق ٹھٹہ، سجاول، بدین اور تھرپارکر میں 30 اگست سے 2 ستمبر تک بارشیں متوقع ہیں جبکہ حیدرآباد، دادو، سکھر،گھوٹکی،لاڑکانہ، جیکب آباد اورکشمور میں 30 اگست سے یکم ستمبر تک موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق گوادر، کیچ، پنجگور، خضدار، لسبیلہ اور قلات میں 29 اگست سے یکم ستمبر بارشیں متوقع ہیں

    Related Posts

    اختیارات کاناجائز استعمال،رشوت خوری پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت 4 افسر گرفتار، عدالت میں پیش کردیا گیا

    20 سال بعد مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس، پاکستان کی برادر ملک بنگلہ دیش کو بڑی پیشکش

    15 نومبر ۔۔۔۔ ادارہ تحفظ ماحول کا گرین اسٹکر نہ لگا ہوا تو گاڑی ضبط ہوگی، شہریوں کو آخری وارننگ

    مقبول خبریں

    اختیارات کاناجائز استعمال،رشوت خوری پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت 4 افسر گرفتار، عدالت میں پیش کردیا گیا

    عاصم اظہر کا “خدا حافظ“ پرستاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

    پنجاب حکومت کا احسن اقدام، امام مسجد کو 10 ہزار ماہانہ سرکاری تنخواہ ملے گی،مساجد کی تعمیر وترقی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل

    گینگسٹر لارنس بشنوئی کا قریبی ساتھی امریکا سے گرفتار، ڈی پورٹیشن کے بعد ہریانہ منتقل

    جاتی عمرا میں وزیراعظم شہبازشریف کی نواز شریف سے اہم ملاقات

    بلاگ

    علم کی موت کا نوحہ

    رعب نہیں کردار کے نگہبان،،، ناصر خان درانی مرحوم اور ان کی روشن ٹیم

    چھبیسواں کالم,,,انصاف کا جہیز

    سی سی ڈی نے پھر میدان مار لیا — سہیل ظفر چٹھہ: وہ افسر جس نے خوف کا زمانہ ختم کر دیا

    پیسہ، ویزہ، اور بیماری — سب ناکام۔ اور لاہور پولیس کی انوسٹی گیشن کامیابی ایک بار پھر سرخیوں میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.