لاہور :پنجاب میں سیلاب آتے ہی گندم کے بعد آٹا کا تھیلا بھی 400روپے مہنگا ہوگیا۔
مارکیٹ ذرائع کاکہنا ہے کہ سیلاب آتے ہی گندم کے بعد پنجاب میں آٹا بھی مہنگا ہو گیا ،20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 400روپے کا اضافہ ہو گیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلاب کی خبر سنتے یہ ذخیرہ اندوزوں نے حکومت خوف سے بالاتر ہوکر آٹے سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اندھادھند اضافہ کردیا ہے ،
ذرائع کامزید کہناتھا کہ آٹے کے 20کلو والے تھیلے کی قیمت 1300سے بڑھ کر 1700روپے ہوگئی ،چکی آٹے کی قیمت 5روپے اضافے کے بعد130روپے فی کلو ہو گئی ۔

