فلوریڈا : (نیٹ نیوز) اسپیس ایکس کا سب سے بڑا اور طاقتور راکٹ ‘اسٹارشپ’ اپنی دسویں آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد خلائی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر چکا ہے۔
ٹیکساس میں واقع اسپیس ایکس کے لانچ پیڈ سے اڑان بھرنے کے بعد، راکٹ نے اپنے تمام اہم اہداف کو حاصل کیا، جس میں پہلی بار ڈمی اسٹار لنک سیٹلائٹ خلا میں چھوڑنا بھی شامل تھا۔
پرواز کے دوران، اسٹارشپ کے دو حصے، سپر ہیوی بوسٹر اور خلائی جہاز، کامیابی سے الگ ہوئے۔ سپر ہیوی بوسٹر خلیج میکسیکو میں طے شدہ جگہ پر اترا، جب کہ اسٹارشپ نے کرہ ارض کے گرد اپنا سفر مکمل کرنے کے بعد بحر ہند میں لینڈنگ کی۔
یہ کامیابی اسپیس ایکس کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ اس سے مستقبل میں چاند اور مریخ پر انسانوں کو لے جانے کے منصوبے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ یہ پرواز اسپیس ایکس کے پچھلے ناکام تجربات کے بعد ایک بڑی کامیابی ہے۔

