پشاور: طوفانی بارشوں اور سیلاب کے بعد خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پشاور کے علاوہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی، سوات اور ملاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
باجوڑ، چترال اور مانسہرہ میں بھی زلزلہ آیا۔
گلگت بلتستان میں غذر کے گاہکوچ شہر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق افغانستان میں ہندوکش ریجن میں زلزلہ آیا جس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 110 کلومیٹر تھی۔

