اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے حکم پر پارٹی اراکین نے پارلیمنٹ کی تمام کمیٹیوں سے استعفا دیدیا۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ نے قومی اسمبلی کی 5، سینیٹ کی 8 کمیٹیوں، اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سمیت 70 کمیٹیوں کی رکنیت چھوڑ دی ہے۔
اس امر کا اعلان رکن قومی اسمبلی ثنااللہ مستی خیل نے عین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس شروع ہونےسے قبل کیا وہ پریس گیلری کو دیکھ کر اعلان کر کے چلے گئے۔ آج چیرمین پی اے سی جنید اکبر نے اجلاس کی صدارت کرنی تھی۔
تاہم پبلک اکاونٹس کمیٹی کے ممبران نے سابق چیرمین پی اے سی جنید اکبر کے استحفی کے بعد مشترکہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے نوید قمر کو آج کے اجلاس کے لیے چیرمین منتخب کر لیا۔ وہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں اور پہلا ایجنڈہ ہی توشہ خانے میں حکمرانوں کی کابینہ ڈویزن افسران کے ساتھ مل لر لوٹ مار ہے۔

