لاہور :علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ خان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے ۔
پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کو بھی 9 مئی کیس میں حراست میں لے لیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کو 9 مئی کے کیسز میں حراست میں لیا گیا ہے ، معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شیر شاہ کو اپنے بھائی شاہ ریز کے ضمانت کیس کی سماعت سے واپسی پر لاہور امریکن اسکول کے سامنے سے گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے والد کے ساتھ گھر جارہے تھے۔
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کی گرفتاری پر ردعمل سامنے آیا ہے جس میں اُن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہعمران خان کے خاندان کے افراد کو گرفتار کرکے سیاسی تناو پیدا کیا جارہا ہے۔عمران خان کو تنہا کیا جارہا ہے ٹی وی، اخبار کسی چیز تک انھیں رسائی نہیں دی جا رہی اور اس سب کے ساتھ اب خان کے فیملی ممبر کو یکے بعد دیگرے گرفتار کرنا یہ سب دوریاں پیدا کررہا ہے۔

