واشنگٹن :صدر ولادیمیر زیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ اس اجلاس میں یورپی ممالک کے کئی رہنما شریک رہے۔ تاہم اس اہم ملاقات میں بھی ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر شرکا کو آپریشن سندور کے دوران ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا سہرا اپنے سر سجانے کی یقین دہانی کرائی ۔
اس موقع پر صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ”میں نے 6 جنگیں ختم کیں اور میں نے سوچا کہ شاید یہ سب سے آسان ہو گی، یہ سب سے آسان نہیں ہے، یہ ایک مشکل جنگ ہے… ہندوستان پاکستان، ہم بڑے ممالک کی بات کر رہے ہیں، آپ ان جنگوں میں سے کچھ کو دیکھیں، آپ افریقہ میں جا کر دیکھیں، روانڈا اور کانگو – یہ 31 سال سے جاری ہے۔ان جنگوں میں ایران کی ایٹمی صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کرنا شامل نہیں ہے ۔ مجھے بہت یقین ہے کہ ہم اس جنگ کو ختم کر دیں گے۔”ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا، "(روس اور یوکرین کے درمیان) جنگ ختم ہونے والی ہے۔ میں آپ کو یہ نہیں بتا سکتا کہ یہ کب ختم ہوگی، لیکن جنگ ختم ہونے والی ہے اور یہ شریف آدمی (زیلنسکی)اسے ختم کرنا چاہتا ہے اور ولادیمیر پوتن بھی اسے ختم کرنا چاہتا ہے۔ میرے خیال میں پوری دنیا اس سے تھک چکی ہے۔ ہم اسے ختم کر لیں گے۔”
پاک بھارت جنگ میں نے رکوائی، صدر ٹرمپ کا یورپی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پھر اعلان

