بالی+ ٹوکیو :انڈونیشیا اور جاپان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔دونوں ملکوں میں ہائی الرٹ۔۔۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابقانڈونیشیا کے سولاویسی جزیرہ میں اتوار کی صبح آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.7 تھی ۔ زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلہ کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی اور لوگ گھروں سے باہر سڑکوں پر نکل آئے۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسیاں مسلسل حالات کی نگرانی کر رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق انڈونیشیا کے بحرالکاہل کے ’رِنگ آف فائر‘ پر واقع ہونے کی وجہ سے مسلسل زلزلے کے جھٹکے لگتے رہتے ہیں۔
اسی طرح جاپان کے کیوشو جزیرہ کے پاس بھی 5.57 شدت کا زلزلہ آیا۔ اس کا مرکز بھی 10 کلومیٹر کی گہرائی میں رہا۔
یادرہے ایک ہفتہ پہلے جاپان کے جزیرے کیوشو کے ساحل پر7.1 درجے شدت کا زلزلہ آیا تھامیازاکی شہر کی ایک بندرگاہ پر 50 سینٹی میٹر اونچی سونامی لہر بھی دیکھی گئی زلزلے میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔
جس کے بعدجاپان کی محکمہ موسمیات (جے ایم اے) کے زلزلہ سائنسدانوں نے وارننگ جاری کی تھی کہ ملک کو مستقبل میں کسی بھی وقت ایک بڑے زلزلے کے لیے تیار رہنا چاہیے، جس سے لاکھوں افراد کی جانیں جا سکتی ہیں۔ اسی طرح انڈونیشیا کی محکمہ موسمیات، موسمیات اور جیو فزکس (بی ایم کے جی) نے بھی اپنے ملک کے لیے اسی طرح کا انتباہ جاری کیا ہے۔
اس انتباہ کا مقصد عوام میں بیداری پیدا کرنا اور انہیں ایسے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ترغیب دینا ہے۔
جاپان اور انڈونیشیا میں زلزلہ، شہریوں میں خوف کی لہر

