لاہور (حافظ نعیم سے )کے پی کے اور ملک کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹنگ کے خدشات کے بعد پنجاب میں بھی ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرز پوٹھوہار ریجن، ڈیرہ غازی خان ڈویژن، راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال، لیہ، راجن پور اور رحیم یار خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ:آئندہ 72 گھنٹے انتہائی نازک ہیں۔ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں سیلابی ریلوں کا شدید خدشہ ہے۔بالائی پنجاب میں کلاؤڈ برسٹنگ کا خطرہ ہے، شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ:ریسکیو، سول ڈیفنس، محکمہ صحت اور دیگر ادارے چوبیس گھنٹے ہائی الرٹ پر رہیں۔حساس مقامات پر ریسکیو ٹیموں کو فوری تعینات کیا جائے۔ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملے کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔دریاؤں، ندی نالوں اور نشیبی علاقوں کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا کہ مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔ اس دوران طوفانی بارشوں اور فلڈ کی پیشگوئی ہے۔نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کا خطرہ بڑھ گیا۔ہسپتالوں کے اطراف نکاسی آب کو فوری یقینی بنانے کی ہدایت۔مساجد میں اعلانات اور لوکل سطح پر عوام کومخفوظ مقام پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے۔خطرہ سنگین ہے، آئندہ تین روز فیصلہ کن ہیں۔اگر پیشگی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو پنجاب کے کئی علاقے بارشوں اور سیلابی ریلوں کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں
پنجاب الرٹ ؛طوفانی بارشیں، کلاؤڈ برسٹنگ اور سیلاب کا خطرہ

