بونیر:سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے باعث سوات کے پورے ضلع بھر میں کفن کم پڑگئے۔۔
رپورٹ کے مطابق ٹریڈ ایسوسی ایشن سوات کے سربراہ نے اپیل کی ھے کہ تمام دکاندار اپنی دکانیں کھول دیں اور کفن کا جتنا کپڑا موجود ہے اسے پیر بابا ہسپتال پہنچادیا جائےادائیگی ٹریڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے کردی جائے گی۔
یادرہے بونیر میں فلڈ ایمرجنسی نافذ، ابھی تک150 افرادکے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے جبکہ سینکڑوں لاپتہ ہیں ، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔بونیر میں مساجد سے اعلانات کئے گئے کہ اپنی خواتین کو فوری ہسپتال بھیجیں تاکہ بونیر سیلاب سے جاں بحق خواتین کو غسل دیا جاسکیں ۔ کہا جا رہا ہے کہ ہسپتال میں جاں بحق خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔

