یروشلم :غزہ میں اسرائیلی حملوں میں الجزیرہ نیوز چینل کے پانچ ارکان شہید ہو گئے ہیں، جن میں الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف بھی شامل ہیں۔ یہ واقعہ مغربی غزہ کے ایک علاقے میں پیش آیا جہاں الجزیرہ کی ٹیم صحافتی فرائض انجام دے رہی تھی۔
الجزیرہ کی انتظامیہ کے مطابق، اسرائیلی افواج نے جان بوجھ کر صحافیوں کو نشانہ بنایا۔ انس الشریف ایک بہادر اور محنتی صحافی تھے جو غزہ میں جاری صورتحال کی رپورٹنگ کر رہے تھے۔ ان کی شہادت پر الجزیرہ کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے اور اسے صحافت کی آزادی پر حملہ قرار دیا گیا ہے۔
صحافی تنظیموں اور عالمی اداروں نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کو محفوظ ماحول میں کام کرنے دیا جائے۔ غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک درجنوں صحافی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

