لاہور: نامور پرفارمر۔ رمل علی شاہ محفل تھیٹر میں نسیم وکی کی ہدایات میں بننے والا ڈرامہ “چاند سا مکھڑا “میں پرفارم کریں گی ڈرامے میں نسیم وکی رمل علی شاہ اور اکرم اداس نے مین کردار ادا کیا ہے۔
لاہور محفل تھیٹر میں ڈرامہ “چاند سا مکھڑا“ کا آج آٹھ اگست کا آغاز ہورہا ہے ، یہ فیملی کے ساتھ دیکھے جانے والا ڈرامہ ہے جسے لاہور کا بڑا ڈرامہ قراردیا جارہا ہے۔ آرٹسٹ رمل علی شاہ نے شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ اسٹیج پر صاف ستھرے کونٹیٹ کو پروموٹ کرنے کے لئے ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں۔

