ویب ڈیسک : جدید ریسرچ نے ڈیری مصنوعات کو دل کی بیماری، ذیابیطس ٹائپ ٹو اور بعض قسم کے کینسر کے خطرے میں کمی کی بڑی وجہ قرار دیا ہے ۔
یورپی جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق مکمل چکنائی والی اور کم چکنائی والی ڈیری دونوں ہی دل کی صحت کو بہتر بنانے سے وابستہ ہیں۔ دہی جیسی خمیر شدہ ڈیری مصنوعات ان لوگوں کے لیے کسی بھی قسم کی ڈیری کا استعمال صحت کے مسائل جیسے دل کی بیماری اور مثانے، چھاتی اور کولوریکٹل کے جیسے بعض کیسنر، ذیابطیس ٹائپ ٹو اور موٹاپے کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
دودھ
ماہرین کا ک کہنا ہے کہ باقاعدگی سے دودھ استعمال کرنے والوں میں منہ، مثانے اور کولوریکٹل کینسر کے واقعات میں کمی پائی گئی ۔ تاہم زیادہ تر مطالعات میں صحت کے نتائج پر دودھ کا کوئی خاص اثر نہیں ملا۔
پنیر
پنیر استعمال کرنےوالے اقراد میں دل کی بیماری اور یہاں تک کہ چھاتی اور کولوریکٹل کینسر سمیت بعض کینسروں کے خطرے میں کمی پائی گئی ہے۔
دہی
دہی کے استعمال نے بھی دل کی بیماری، ٹائپ ٹو ذیابیطس اور بشمول مثانے، چھاتی اور کولوریکٹل کینسر جیسے بعض کینسرز کے خطرے کو کم کیا ہے۔
