Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

      آئی فون 17 کی قیمتوں میں تاریخی کمی، سستے داموں خریدنے کا سنہری موقع

      کاپی پیسٹ کرنے والوں کی شامت آ گئی! ’ایکس‘ نے کمائی کا نیا اور سخت نظام متعارف کرا دیا

      جرمنی کی خلائی میدان میں نئی تاریخ رقم

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پرتگال میں بیوروکریسی دہری شہریت، ،سوشل میڈیا پر طوفان، افسروں میں خوف

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :وزیر دفاع خواجہ آصف کی ٹویٹ نے بیوروکریسی میں ہلچل مچادی۔ سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا۔۔۔۔ افسروں میں چہ مگوئیاں، دوسری ٹویٹ اس سےبھی بڑھ کر نکلی ۔ خواجہ آصف نے ورک نامی افسر کو دہری شہریت دلوانے میں ملوث قراردیدیا۔
    رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز ایکس(سابق ٹویٹر) پر کی جانے والی ایک ٹویٹ میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعوی کیا تھا کہ، وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ھے اور شہریت لینے کی تیاری کر رہی ھے۔،
    ،اوریہ نامی گرامی بیوروکریٹس ھیں ۔ مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں
    ، بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ چار ارب بیٹیوں کی شادی پر صرف سلامی وصول کر چکا ھےاور آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گذار رہا ھے۔،
    ،سیاستدان تو انکا بچا کھچا کھا تے اور چولیں مارتے ھیں نہ پلاٹ نہ غیر ملکی شہریت کیو نکہ الیکشن لڑنا ھوتا ھے۔ پاک سر زمین کو یہ بیوروکریسی پلید کر رہی ھے۔

    جس پر سینئر بیوروکریٹس میں ناراضگی اور خوف کی لہر دوڑ گّئی کئی نیک نام بیورو کریٹس کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے گدھے اور گھوڑےاور ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کی کوشش کی ہے جبکہ کچھ گندی مچھلیوں نے تمام بیوروکریٹس کو بدنام کردیا ہے اسی طرح جو بیوروکریٹس اپنے یا شریک حیات کے نام پر دہری شہریت حاصل کرچکے ہیں اب جلد از جلد قبل از وقت ریٹائر منٹ حاصل کرکے اپنے دوسرے میں سیٹل ہوکر زندگی انجوائے کرنا چاہتے ہیں ان میں پول کھلنے کی وجہ سے خوف کی لہر دوڑ چکی ہے۔

    لیکن آج کی جانے والی ٹویٹ میں  وفاقی وزیر خواجہ آصف  نے ایک اور انکشاف کیا ہے اور بتایا کہ ورک نامی شخص ان افسروں کو دہری شہریت دلوانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے جس کے بعد ایوان اقتدار کی غلام گردشوں میں بھی اب یہ مسئلہ زیر بحث آچکا ہے اور “ورک“ نامی شخص کے متعلق اندازے لگائے جارہے ہیں کہ یہ کون ہوسکتا ہے۔
    دوسری طرف سوشل میڈیا پر وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے سابق سفیر پاکستان حسین حقانی کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی یاد دلائے کہ حکومت میں ہوتے ہوئے وزرا کا کام یہ نہیں ہوتا کہ صرف مسائل کی نشاندہی کرنےوالے بیان جاری کریں اگر بیوروکریسی کو روک نہیں سکتے اور صرف تبصرے کرنے ہیں تو وزار ت چھوڑ کر کالم نویسی کریں

    اسی طرح برطانیہ میں مقبم پاکستانی سوشل ایکٹوسٹ ڈاکٹر شمع جونیجو نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جناب آپ وزیر دفاع ہیں آپ کا کام ایکشن لینا ہے ٹویٹ کرنا نہیں کیا ملک میں کوئی  ایسا قانون نہیں جو ان بیوروکریٹس سے تحقیقات کرے کہ سرکاری تنخواہ کمیں ان کے پاس کروڑوں اربوں کہاں سےآئے جن سے انہوں نے پرتگال اور دیگر ممالک میں جائیدادیں بنائیں ۔

    لیکن سب سے اہم ترین انکشاف شائد صحافی عمر چیمہ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے  “خواجہ صاحب، آپکی بات درست معلوم ہوتی ہے ذرا چیک کرائیں کہ پرتگال میں پارک ویو سٹی کس بیوروکریٹ یا سیاستدان نے بنایا ہوا ہے جہاں سرمایہ کاری کرکے لوگ یورپی پاسپورٹ بھی لیتے ہیں“۔

    سوشل میڈیاپر جاری جنگ کے دوران اتنا مواد سامنے آچکا ہے جو کسی بھی ادارے کی ابتدائی تحقیقات کے لئے شائد کافی ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ اس پر بھی کوئی کارروائی ہوگی یا یہ بھاری پتھر بھی یو ں ہی چوم کو چھوڑ دیا جائے گا۔

    Related Posts

    قتل کے تین ملزموں کوسزائے موت،پانچ کو عمرقیدوجرمانہ

    ہنگورجا: ہائیر سیکنڈری اسکول میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے  تقریب

    ستھرا پنجاب کے کنٹریکٹر کا اکاؤنٹ منجمد کر دیا گیا

    مقبول خبریں

    قتل کے تین ملزموں کوسزائے موت،پانچ کو عمرقیدوجرمانہ

    ستھرا پنجاب کے کنٹریکٹر کا اکاؤنٹ منجمد کر دیا گیا

    آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

    میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2026 کی تاریخ کا اعلان

    ہری پور، کمسن مقتولہ آیت نور کی بہن کی پیدائش، نومولود کا نام کیا رکھا گیا؟

    بلاگ

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    جنگِ چونڈہ 1965

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.