اسلام آباد:(خصوصی رپورٹ) فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی خبریں بے بنیاد قرار
اسلام آباد: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدرِ پاکستان بننے کی خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
معروف عالمی جریدے "دی اکانومسٹ” کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح الفاظ میں کہا کہ ’’فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کے بارے میں پھیلائی جانے والی باتیں بالکل جھوٹ پر مبنی ہیں۔‘‘
انہوں نے "معرکہ حق” کے بعد کیے جانے والے سیاسی تجزیوں کو بھی مسترد کر دیا اور کہا کہ یہ صرف قیاس آرائیاں ہیں جن کی کوئی حقیقت نہیں۔
انٹرویو کے دوران جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ممکنہ فوجی ردعمل پر سوال کیا گیا تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت کوئی جارحیت کرتا ہے تو ’’ہم اس بار مشرق سے شروعات کریں گے‘‘ اور بھارت کو اندر سے جواب دیا جائے گا۔

