امریکی خاتون کے کتے نے سالگرہ پر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
لاہور(خصوصی رپورٹ )امریکا کی ریاست ٹیکساس میں ایک پالتو کتے نے سالگرہ کے موقع پر ایسا کارنامہ انجام دیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ ’جیری‘ نامی کتے نے صرف ایک منٹ میں 11 پلاسٹک بوتلوں کے ڈھکن کھول کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
یہ کارنامہ جیری نے اپنی چوتھی سالگرہ کے دن سرانجام دیا، جب اس کی مالکن ستھیا پریا ایسورن نے اس لمحے کو ریکارڈ کیا۔ ستھیا نے بتایا کہ جیری نے اس کے لیے کوئی خاص تربیت نہیں لی تھی۔ "یہ اس کی قدرتی صلاحیت ہے، وہ بوتلیں کھولنے میں بہت دلچسپی رکھتا ہے”، انہوں نے کہا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق، یہ منفرد ریکارڈ پالتو جانوروں میں مخصوص ذہانت اور مہارت کا ثبوت ہے۔

