نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے وسیع تر دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر بھی رائے کا تبادلہ ہوا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے اور مستقل رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس سے قبل 29 جولائی کو بھی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی تھی۔

