اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر، ڈاکٹر مسعود پزشکیان، اپنے سرکاری دورے کے دوران وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان انفرادی ملاقات ہو گی جس کے بعد وفود کی سطح پر بھی بات چیت کی جائے گی، جس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات زیر غور آئیں گے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ ملاقاتوں کے اختتام پر ایرانی صدر اور پاکستانی وزیراعظم ایک مشترکہ پریس گفتگو بھی کریں گے۔
ایرانی صدر کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر شاندار استقبال، اعلیٰ سطح ملاقاتیں اور معاہدے متوقع

