لاہور(کامرس رپورٹر)بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 61 ڈالر بڑھ کر 3363 ڈالر ہو گیا۔پاکستانی مارکیٹ میںفی تولہ سونے کی قیمت میں 6100 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار روپے ہو گئی۔فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 5229 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے پر پہنچ گئی۔یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث ہوا ہے

