Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

      15 نومبر ۔۔۔۔ ادارہ تحفظ ماحول کا گرین اسٹکر نہ لگا ہوا تو گاڑی ضبط ہوگی، شہریوں کو آخری وارننگ

      وزیر ریلوے کا بڑا فیصلہ، قلی غلامی سے آزاد، ٹھیکہ سسٹم ختم ،کمیشن نہیں دینا ہوگا

      وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کی بحالی کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ائر پورٹ سے طیارہ پھسل کر سمندر میں جا گرا ، دو ہلاک

      اپر چترال میں زلزلے کا  دل دہلا دینے والا خوفناک منظر، ویڈیو

      صفائی کا جذبہ “ستھرا پنجاب“ کے اہلکار بھی کسی سے کم نہیں،

      مریم نواز کا ایک اور وعدہ وفا، سرگودھا کیلئے بڑا اعلان

      پنجاب میں میگا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز ،“ ٹرینڈ سیٹر وزیراعلی “ کا بڑا اقدام

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    روس میں 8.8 شدت کا زلزلہ، سونامی کی لہریں کیلیفورنیا سے ٹکرا گئیں

    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ماسکو ،روس کے ساحل کے نزدیک آنے والے 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد متعدد ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
    سونامی کی لہریں امریکی ریاست کیلے فورنیا کے ساحل سے ٹکر ا گئیں
    زلزلہ پیما مرکز یو ایس جی ایس کے مطابق یہ زلزلہ بدھ کی صبح روس کے مشرقی ساحلی علاقے کامچٹکا سے 126 کلومیٹر کے فاصلے پر سمندر میں آیا اور اس کی گہرائی 18 کلو میٹر تھی۔
    مقامی حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کامچٹکا میں تین سے چار میٹر اونچی سونامی کی لہریں پیدا ہوئی ہیں۔
    یہ اب تک کے ریکارڈ کیے گئے طاقتور ترین زلزلوں میں سے ایک ہے اور اس کے نتیجے میں بحرالکاہل کے مختلف علاقوں میں انتباہ جاری کیا گیا۔
    ابھی تک سونامی کے باعث کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم روس کے دور دراز مشرقی ساحل کے آس پاس کے قصبوں اور علاقوں سے موصول تصاویر میں عمارتوں کو تباہ اور بندرگاہوں کو زیر آب دیکھا گیا۔
    کئی تصاویر میں حکام کی طرف سے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرتے دیکھا گیا۔ زلزلے کے بعد سخالین میں شمالی جزائر کریل میں بھی ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا گیا۔
    جاپان اور ہوائی میں سونامی وارننگ واپس
    جاپان، روس اور ہوائی میں سونامی وارننگز اب نسبتا کم درجے پر آ گئی ہیں۔
    اس سے قبل جاپان نے 19 لاکھ افراد کو انخلا کا حکم دیتے ہوئے خبردار کیا کہ سونامی کی لہریں ایک دن سے زیادہ جاری رہ سکتی ہی جبکہ چین، فلپائن، انڈونیشیا، نیوزی لینڈ، پیرو اور میکسیکو میں سونامی الرٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔

    امریکہ کی قومی موسمیاتی سروس کے مطابق روس کے مشرقی ساحل پر آنے والے زلزلے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سونامی کی لہریں اب کیلفورنیا کے ساحلوں تک پہنچ گئی ہیں۔ کیلیفورنیا میں حکام نے لوگوں کو ساحل سے دور رہنے کا کہا ہے۔
    دوسری جانب امریکی ریاست ہوائی کے گورنر جوش گرین نے لوگوں سے پرسکون رہنے کی اپیل کی ہے۔
    پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق سونامی کی لہریں ریاست کے شمال میں ایرینا کوو اور مونٹیری تک پہنچ گئی ہیں اور مزید آگے کی جانب بڑھ رہی ہیں جبکہ گوام اور مائیکرونیشیا کے جزائر کو ’سونامی واچ‘ پر رکھا گیا ہے۔

    سونامی کیا ہے؟
    ’سونامی‘ ایک جاپانی لفظ ہے جو دو لفظوں کا مجموعہ ہے۔ ’سو‘ کے معنی ساحل یا بندرگاہ کے ہیں اور ’نامی‘ بلند اور طويل القامت سمندری لہروں کو کہتے ہيں۔
    سونامی کے لغوی معنی بندرگاه كو اتھل پتھل كر دينے والی ديوقامت سمندری لہروں کے ہيں۔
    سونامی کا لفظ سمندر کی سطح کے نیچے آنے والے زلزلوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی لہروں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
    اس قسم کی لہریں مختلف رفتار سے سفر کرتی ہیں لیکن اُن کی رفتار شروع میں بہت زیادہ ہوتی ہے جو بعد میں آہستہ آہستہ کم ہوتی جاتی ہے۔
    یہ لہریں جب ساحل سے ٹکراتی ہیں تو ان لہروں کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
    ایک سونامی اس وقت بنتا ہے جب سمندر کی سطح کے نیچے زلزلہ آتا ہے اور اس سے پیدا ہونے والی توانائی عمودی طور پر کئی میٹر تک سمندری تہہ کو ہلا کر رکھ دیتی ہے اور اس کے نتیجے میں ہزاروں کیوبک کلومیٹر پانی میں زور دار ہلچل پیدا ہوتی ہے۔
    سونامی کیسے بنتی ہیں ؟‎
    سونامی کی صورت میں پیدا ہونے والی پہلی لہر ہمیشہ سب سے بڑی یا طاقتور نہیں ہوتی۔ سنہ 2004 میں بحر ہند سونامی کی دوسری لہر سب سے بڑی اور طاقتور تھی البتہ سنہ 1964 میں آلاسکا میں آنے والے سونامی کی چوتھی لہر سب سے بڑی اور طاقتور تھی۔
    سونامی زلزلے، لینڈ سلائیڈنگ یا آتش فشاں پھٹنے سے پیدا ہو سکتے ہیں۔
    جاپان اور سونامی کا گہرا تعلق
    جاپانیوں نے سب سے پہلے سونامی کا تعلق زلزلوں سے جوڑا تھا۔ سب سے پہلے سنہ 1896 میں سنریکو میں آئے سمندری زلزلے کو ’سنریکو سونامی‘ کا نام دیا گیا تھا۔ اس سمندری زلزلے میں 22 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
    سنہ 1923 سے پہلے کسی بھی ملک کے پاس سونامی سے متعلق انتباہی وارننگ جاری کرنے کی صلاحیت موجود نہیں تھی تاہم سنہ 1923 میں تھامس جاگر نامی ایک ماہر ارضیات اور ہوائی آتش فشاں آبزرویٹری کے بانی وہ پہلے سائنسدان تھے جنھوں نے مشرقی روس کے علاقے کامچٹکا میں زلزلے کے بعد سونامی کے امکان کا ذکر کیا تھا۔
    سنہ 1941 میں جاپان کے شہر سیندائی میں دنیا کی پہلی سونامی ارلی وارننگ تنظیم کی بنیاد رکھی گئی تھی۔
    پہلا امریکی سونامی الرٹ سنٹر
    امریکی حکومت نے سونامی کے حوالے سے پہلا الرٹ سینٹر سنہ 1949 میں ہونولولو جیومیگنیٹک آبزرویٹری میں قائم کیا تھا۔ بعدازاں یہ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کا ایک اہم حصہ بن گیا۔
    مگر سنہ 2004 میں بحر ہند کے خطے میں کسی بھی ملک کے پاس سونامی کے انتباہ کے حوالے سے نہ تو کوئی ارلی وراننگ نظام موجود تھا اور نہ ہی ایسی کسی آفت یا ہنگامی صورتحال میں ساحلی پٹی پر موجود آبادی کو فوری انخلا کرنے کا کوئی طریقہ کار اور حکمت عملی دستیاب تھی۔
    بحرہند سونامی وارننگ سنٹر کا قیام
    بحر ہند کا سونامی وارننگ اینڈ میٹیگیشن کے نظام کی بنیاد سنہ 2005 میں رکھی گئی اور 28 ممالک کی شمولیت سے یہ سینٹر سنہ 2011 میں فعال ہوا۔
    سنہ 2004 کے ہولناک سونامی کے بعد سے خطے کے کئی ممالک نے سونامی کے ممکنہ خطرے کو جاننے کے لیے اپنے سونامی وارننگ نظام بھی نافذ کیے ہیں۔

    Related Posts

    عالمی تجارتی جنگ ختم ہوگی یا نہیں؟ دنیا بھر کی نظریں جنوبی کوریا میں ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات پر مرکوز

    بھارت کے سات بالکل نئے خوبصورت طیارے گرائے جاچکے تھے ، ڈونلڈ ٹرمپ کی دورہ جاپان میں پھر یاددہانی

    ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے، بین الاقوامی فورس فلسطینیوں کی مددگار ہو متبادل نہیں، فلسطینی وزیراعظم

    مقبول خبریں

    واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا فرق

    وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

    اختیارات کاناجائز استعمال،رشوت خوری پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت 4 افسر گرفتار، عدالت میں پیش کردیا گیا

    عاصم اظہر کا “خدا حافظ“ پرستاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

    بلاگ

    علم کی موت کا نوحہ

    رعب نہیں کردار کے نگہبان،،، ناصر خان درانی مرحوم اور ان کی روشن ٹیم

    چھبیسواں کالم,,,انصاف کا جہیز

    سی سی ڈی نے پھر میدان مار لیا — سہیل ظفر چٹھہ: وہ افسر جس نے خوف کا زمانہ ختم کر دیا

    پیسہ، ویزہ، اور بیماری — سب ناکام۔ اور لاہور پولیس کی انوسٹی گیشن کامیابی ایک بار پھر سرخیوں میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.