Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      25سال کے طویل انتظار کے بعد ہنڈا ’پریلوڈ‘ کی شاندار واپسی: دلکش لُک، 44 ایم پی جی زبردست مائیلیج اور ہائبرڈ ٹیکنالوجی کا جادو!

      آئی پیڈ صارفین کے لیے خوشخبری، واٹس ایپ میں چار نئے فیچرز متعارف

      کیا مصنوعی ذہانت اور روبوٹ کلاس رومز میں انسانی استاد کی جگہ لے سکتے ہیں؟نیویارک کے ہائی سکول میں پہلی ”ہیومینائڈ“ ٹیچر تعینات

      ایچ 1 بی ویزا پر ایک لاکھ ڈالر فیس کا معاملہ: ٹرمپ حکومت عدالت میں ناکام، فیصلہ برقرار

       دماغ سےروبوٹ چلانے والی نئی ٹیکنالوجی متعارف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی :اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ 

    گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا تمام معاشی اعشاریے دیکھ کر شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح اپریل میں کم ترین رہی، مئی اور جون میں مہنگائی کی شرح میں کچھ اضافہ ہوا ہے، بیس افیکٹ اور توانائی کی قیمتوں کی وجہ سے مہنگائی آئندہ بھی کچھ بڑھے گی جب کہ ملک میں اس وقت مہنگائی کی شرح 7 اعشاریہ 2 فیصد ہے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ برآمدات (ایکسپورٹس) میں 4 فیصد اضافہ ہوا،  ورکرز ترسیلات 8 ارب ڈالر بڑھی ہیں، ورکرز ترسیلات کے سبب کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا۔

    گورنر جمیل احمد نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ کنٹرول کے لیے برآمدات کا بڑھنا ضروری ہے، اس سال ترسیلات زر 38 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں جو گزشتہ مالی سال 30 ارب ڈالر تھیں۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مالی سال 22 میں کرنٹ اکاؤنٹ قومی پیداوار کے 4 فیصد سے زائد تھا ، ہم نے اپنے تمام قرض ادائیگیاں وقت پر کیں،  ملکی امپورٹ اور دیگر زرمبادلہ ضرورت کو پورا کیا، ہمارے زر مبادلہ ذخائر 26 ارب ادائیگیوں کے بعد 5 ارب ڈالر بڑھے ہیں۔

    گورنر جمیل احمد نے کہا کہ رواں مالی سال 25.9 ارب ڈالر کی ادائیگیاں ہیں، رواں مالی سال کی ادائیگیوں میں 22 ارب ڈالر اصل ہے جب کہ 4 ارب ڈالر سود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مالی سال 25 میں معاشی نمو 2.7 فیصد رہی،  زرعی شعبے کی نمو 0.6 فیصد خاصی کم رہی تاہم رواں مالی سال میں زرعی شعبہ بہتر ہونے سے نمو بڑھے گی جب کہ قومی پیدوار کی نمو 3.25 سے 4.25 فیصد رہے گا۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ توانائی کی قیمتوں میں آئندہ بھی اضافے کا امکان ہے، معاشی سرگرمیاں بڑھنے سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں اضافہ ہوا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح رواں مالی سال 5 سے 7 فیصد رہے گی، کچھ مہینے مہنگائی کی شرح 7 فیصد سے زیادہ رہ سکتی ہے۔

    Related Posts

    پنجاب بھر میں غیر قانونی قبضے ختم کرنے کے لیے ٹربیونلزفعال

    آسمانی بجلی گرنے سےدرجنوں مویشی ہلاک 

    جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر ایس ایچ او سٹی کو  تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازاگیا

    مقبول خبریں

    کشمیریوں پر تشدد ‘بنتا ہے’ کہہ کر جواز پیش کرنا افسوسناک، محبوبہ مفتی معافی مانگے: عمر عبداللہ

    پنجاب بھر میں غیر قانونی قبضے ختم کرنے کے لیے ٹربیونلزفعال

    آسمانی بجلی گرنے سےدرجنوں مویشی ہلاک 

    جائیداد کا چکر،اہلخانہ نے جعلی قبراور،ڈیتھ سرٹیفیکٹ بنالیا”مردہ ” اے سی کے پاس پہنچ گیا

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں نے ریکارڈ توڑ دئیے

    بلاگ

    کاز ویز نہیں، پل چاہیے تھے! دلجبہ سیکٹر کے عوام آخر کب تک یہ منظر دیکھتے رہیں گے؟

    ”وہ باپ جو اپنے بچوں سے نہیں، مہنگائی سے ہار گیا“

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.