اسلام آباد (بے نقاب نیوز ویب ڈیسک)
پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا اور سنہری باب رقم ہوگیا ہے، جہاں پاکستانی خلانورد ذیشان نے باقاعدہ طور پر خلائی سفر کا آغاز کرتے ہوئے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس تاریخی مشن کی روانگی کے ساتھ ہی پاکستان کا خلائی تحقیق کے میدان میں ایک بڑا سنگ میل عبور ہوگیا ہے۔ خلانورد ذیشان کی اس کامیابی پر سائنسی حلقوں سمیت ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جارہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت پاکستان کے خلائی پروگرام اور نوجوان نسل کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں آگے بڑھنے کے لیے ایک بڑی ترغیب ثابت ہوگی۔


