جکارتہ :انڈونیشیا میں ریلوے کراسنگ پر ایک لرزہ خیز حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک تیز رفتار مسافر ٹرین منی بس سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں انجن اور بس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تصادم کے بعد ٹرین جلتی ہوئی منی بس کو کافی دور تک گھسیٹتی ہوئی لے گئی۔
The Siantar Express TRAIN ENGULFED IN FIRE, DRAGGING MINIBUS after a COLLISION in Indonesia — kompas
A minibus driver was reportedly killed in the incident, while train drivers and a staff member sustained injuries https://t.co/xZxhLICqdE
— RT (@RT_com) November 20, 2026
انڈونیشیائی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ خوفناک واقعہ ’سیانتار ایکسپریس‘ ٹرین کے ساتھ پیش آیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ تصادم ہوتے ہی شعلے بلند ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے ٹرین کے اگلے حصے اور منی بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق اس المناک حادثے میں منی بس کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ ٹرین کے ڈرائیورز اور عملے کا ایک رکن جھلسنے اور چوٹیں لگنے کے باعث زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ حکام کی جانب سے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ٹریک کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔

