چکوال: (بیورو چیف جلیل نقوی سے)

تھانہ نیلہ پولیس نے غیر ملکی تارکین وطن کی موجودگی اور رہائش کی جانچ پڑتال کے سلسلے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے موضع چک کوکا سے پانچ افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ نیلہ انسپکٹر چوہدری صہیب ظفر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں رہائش پذیر افغان شہریوں باز خان، آدم خان، شفیق الرحمن، خان محمد اور نور الہدیٰ کو حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ نیلہ کی حدود میں غیر ملکی تارکین وطن شہریوں کی رہائش اور ان کے قیام سے متعلق قانونی تقاضوں کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس زرائع کا مزید کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ ایسے افراد بھی کارروائی کی زد میں آئیں گے جو غیر ملکی شہریوں کو غیر قانونی طور پر رہائش یا پناہ فراہم کرتے ہیں، اس سلسلے میں سرچ آپریشنز اور کریک ڈاؤن کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

