Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکی اسٹاک مارکیٹ اور کرپٹو میں شدید مندی کا طوفان:AI کا بلبلہ پھٹ گیا، سرمایہ کاروں کے 1 کھرب ڈالر ڈوب گئے

      چین میں ہر سال 40 کروڑ موبائل فونز ضائع ہونے کا انکشاف، سیکنڈ ہینڈ فونز کی مانگ بڑھ گئی

      امریکی بینک ’جے پی مورگن‘ پر سائبر حملہ، ہزاروں صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

      سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش: ترکیہ کا جدید ریسرچ جہاز ’اورُچ رئیس‘ کراچی پہنچ گیا

      بین الاقوامی زیر سمندر کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بجلی کے بلوں سے پریشان عوام کے لیے بڑی خوشخبری؛ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ’سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو‘ کی منظوری دے دی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے عوام کو مہنگی بجلی سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے ’سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو‘ کی منظوری دے دی ہے، جبکہ فیز ٹو کے تحت سولر پینلز کی تعداد 90 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔
    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت توانائی کے شعبے سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر فیصل کھوکھر اور سیکرٹری انرجی نے جاری اور مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے چولستان میں 5 ہزار سولر پینلز کے پائلٹ پراجیکٹ اور چولستان کے 40 مقامات پر واٹر سپلائی سکیموں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی بھی اصولی منظوری دے دی۔
    مریم نواز شریف نے صوبے کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں کا انرجی آڈٹ کرانے کا حکم دیتے ہوئے ہسپتالوں میں انرجی لوڈ کے مطابق الیکٹرک پینل لگانے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے ’ستھرا پنجاب‘ کے اشتراک سے سالڈ ویسٹ سے انرجی اور بائیو فیول پراجیکٹ پر جامع پلان طلب کر لیا، جبکہ 3 ہزار ٹن ویسٹ سے انرجی پیدا کرنے کے پائلٹ پراجیکٹ کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔
    اجلاس میں اینیمل ویسٹ، زرعی فضلے (ایگری ویسٹ) اور سالڈ ویسٹ سے بائیو انرجی و بائیو فیول منصوبوں سمیت پنجاب میں کمرشل اسکیل، پرائیویٹ ڈیریز اور کمیونٹی بیسڈ بائیو گیس پلانٹس کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ننکانہ صاحب میں دھان اور دیگر فصلوں کی باقیات سے بائیو ریفائنری پراجیکٹ پر رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/11/WhatsApp-Video-2026-11-18-at-23.38.03.mp4

    بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سی ایم سولر پینل سکیم کے فیز ون میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ 89 ہزار 869 افراد کو سولر پینل ملنے سے ان کے بجلی کے بلوں میں ایک تہائی بچت ہوئی ہے اور پنجاب کے 76 سکولوں کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر سولر انرجی پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
    اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ پنجاب میں 4 لاکھ 90 ہزار ٹن اینیمل ویسٹ سے 7.15 بلین کیوبک میٹر بائیو گیس پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے، جبکہ اینیمل، ایگری اور سالڈ ویسٹ سے مجموعی طور پر 1.6 ارب یونٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر انرجی ڈیپارٹمنٹ کے عوامی سروے کی رپورٹ بھی پیش کی گئی، جس میں شہریوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ مریم نواز شریف کے غریب دوست فیصلوں اور سولر پینل سکیم کی بدولت ان کے بجلی کے بل تقریباً آدھے رہ گئے ہیں۔

    Related Posts

    امریکی اسٹاک مارکیٹ اور کرپٹو میں شدید مندی کا طوفان:AI کا بلبلہ پھٹ گیا، سرمایہ کاروں کے 1 کھرب ڈالر ڈوب گئے

    جنگ کے شعلے پھربھڑک اٹھے، امریکا کے خلیج فارس میں ایران کے اسٹریٹجک جزیرے ’قشم‘ پر فضائی حملے، ایران کی عسکری تنصیبات تباہ

    جو معاہدہ ایران چاہتا ہے امریکا کو قبول نہیں، صدر ٹرمپ نے دورہ چین کامیاب ترین قرار دیدیا ’’ یہ جدید یالٹا کانفرنس تھی ’’

    مقبول خبریں

    امریکی اسٹاک مارکیٹ اور کرپٹو میں شدید مندی کا طوفان:AI کا بلبلہ پھٹ گیا، سرمایہ کاروں کے 1 کھرب ڈالر ڈوب گئے

    جنگ کے شعلے پھربھڑک اٹھے، امریکا کے خلیج فارس میں ایران کے اسٹریٹجک جزیرے ’قشم‘ پر فضائی حملے، ایران کی عسکری تنصیبات تباہ

    جو معاہدہ ایران چاہتا ہے امریکا کو قبول نہیں، صدر ٹرمپ نے دورہ چین کامیاب ترین قرار دیدیا ’’ یہ جدید یالٹا کانفرنس تھی ’’

    فارفورڈ ایئر بیس کیس:پاسداران انقلاب ایران سے تعاون کے الزام میں دو برطانوی شہریوں پر فردِ جرم

    انڈونیشیا : منی بس سے تصادم کے بعد ’سیانتار ایکسپریس‘ میں خوفناک آتشزدگی، بس ڈرائیور جاں بحق، ٹرین عملہ زخمی

    بلاگ

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    نجمہ منصور: نثری نظم کی معتبر آواز، علم و ادب کا روشن حوالہ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.