Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکی اسٹاک مارکیٹ اور کرپٹو میں شدید مندی کا طوفان:AI کا بلبلہ پھٹ گیا، سرمایہ کاروں کے 1 کھرب ڈالر ڈوب گئے

      چین میں ہر سال 40 کروڑ موبائل فونز ضائع ہونے کا انکشاف، سیکنڈ ہینڈ فونز کی مانگ بڑھ گئی

      امریکی بینک ’جے پی مورگن‘ پر سائبر حملہ، ہزاروں صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

      سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش: ترکیہ کا جدید ریسرچ جہاز ’اورُچ رئیس‘ کراچی پہنچ گیا

      بین الاقوامی زیر سمندر کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اللہ کی غائبانہ مدد سے میری بیٹی کی جان بچ گئی”؛ سینئر اداکارہ نغمہ بیگم کا آسٹریلیا سے جذباتی پیغام،

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سڈنی/لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ نغمہ بیگم نے آسٹریلیا سے اپنے ایک خصوصی پیغام میں خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمت اور عوام کی دعاؤں سے ان کی اکلوتی بیٹی کی جان بچا لی گئی ہے اور اب ان کی طبیعت پہلے کے مقابلے میں کافی بہتر ہے۔
    واضح رہے کہ چند ماہ قبل اس وقت انتہائی رقت آمیز صورتحال پیدا ہو گئی تھی جب نغمہ بیگم کی صاحبزادی آسٹریلیا کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھیں، جبکہ سینئر اداکارہ لاہور میں بے بسی کے عالم میں رو رو کر اپنی بیٹی تک پہنچنے کے لیے مدد کی اپیل کر رہی تھیں۔ اس کڑے وقت میں شوبز انڈسٹری نے مثالی یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور معروف ہدایت کار سید نور، اداکارہ مدیحہ شاہ اور دردانہ رحمان سمیت دیگر فنکاروں کی خصوصی کاوشوں اور تعاون سے نغمہ بیگم کو ویزا ملا اور وہ اپنی بیٹی کے پاس آسٹریلیا پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔
    آسٹریلیا سے جاری تفصیلات کے مطابق نغمہ بیگم کی بیٹی معدے کے شدید عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث انتہائی تشویشناک حالت میں تھیں، تاہم والدہ کو اپنے سرہانے دیکھ کر انہیں نیا حوصلہ ملا۔ نغمہ بیگم خود بھی علالت کا شکار ہیں، اس کے باوجود وہ پورا دن اسپتال میں بیٹی کی تیمارداری کرتی ہیں اور اسپتال انتظامیہ کے ضوابط کے تحت رات کے وقت قریبی کرائے کے فلیٹ میں قیام کرتی ہیں۔
    گزشتہ دنوں نغمہ بیگم کو اس وقت ایک نئی آزمائش کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے مختصر مدتی ویزے کی میعاد ختم ہونے کے قریب پہنچ گئی۔ اس صورتحال میں انہوں نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا اور مؤقف اپنایا کہ ان کی بیٹی شدید بیمار اور تنہا ہے جسے ماں کے سہارے کی اشد ضرورت ہے۔ آسٹریلوی قانونی نظام کے تحت ان کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دائر درخواست پر فیصلہ آنے تک انہیں آسٹریلیا میں قیام کی باضابطہ اجازت دے دی گئی ہے، جبکہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جلد ان کے ویزے میں مزید توسیع بھی ہو جائے گی۔
    نغمہ بیگم نے آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کئی ہم وطنوں نے اسپتال آ کر ان کی دلجوئی کی، ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور حتیٰ کہ رات کے قیام کے لیے اپنے گھروں کے دروازے بھی کھول دیے، جس پر وہ ان سب کی تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
    اداکارہ نے اپنی صاحبزادی کی تازہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ اگرچہ ان کی حالت خطرے سے باہر اور پہلے سے بہتر ہے، تاہم منہ کے ذریعے خوراک نہ لے سکنے کے باعث انہیں ابھی اسپتال سے فارغ نہیں کیا گیا اور علاج کا سلسلہ جاری ہے۔ آخر میں نغمہ بیگم نے ایک بار پھر پوری قوم سے اپنی بیٹی کی مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

    Related Posts

    امریکی اسٹاک مارکیٹ اور کرپٹو میں شدید مندی کا طوفان:AI کا بلبلہ پھٹ گیا، سرمایہ کاروں کے 1 کھرب ڈالر ڈوب گئے

    جنگ کے شعلے پھربھڑک اٹھے، امریکا کے خلیج فارس میں ایران کے اسٹریٹجک جزیرے ’قشم‘ پر فضائی حملے، ایران کی عسکری تنصیبات تباہ

    جو معاہدہ ایران چاہتا ہے امریکا کو قبول نہیں، صدر ٹرمپ نے دورہ چین کامیاب ترین قرار دیدیا ’’ یہ جدید یالٹا کانفرنس تھی ’’

    مقبول خبریں

    امریکی اسٹاک مارکیٹ اور کرپٹو میں شدید مندی کا طوفان:AI کا بلبلہ پھٹ گیا، سرمایہ کاروں کے 1 کھرب ڈالر ڈوب گئے

    جنگ کے شعلے پھربھڑک اٹھے، امریکا کے خلیج فارس میں ایران کے اسٹریٹجک جزیرے ’قشم‘ پر فضائی حملے، ایران کی عسکری تنصیبات تباہ

    جو معاہدہ ایران چاہتا ہے امریکا کو قبول نہیں، صدر ٹرمپ نے دورہ چین کامیاب ترین قرار دیدیا ’’ یہ جدید یالٹا کانفرنس تھی ’’

    فارفورڈ ایئر بیس کیس:پاسداران انقلاب ایران سے تعاون کے الزام میں دو برطانوی شہریوں پر فردِ جرم

    انڈونیشیا : منی بس سے تصادم کے بعد ’سیانتار ایکسپریس‘ میں خوفناک آتشزدگی، بس ڈرائیور جاں بحق، ٹرین عملہ زخمی

    بلاگ

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    نجمہ منصور: نثری نظم کی معتبر آواز، علم و ادب کا روشن حوالہ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.