کامونکی (شہزاد سہیل)
تھانہ سٹی کامونکی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ایس ایچ او سٹی عرفان منور بھنڈر، سب انسپیکٹر عدنان حمید اور ان کی ٹیم نے عمل میں لائی۔ دورانِ کارروائی ملزم کے قبضے سے ایک کلو 600 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔پولیس نے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ اس موقع پر پولیس حکام کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور علاقے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

