(نمائندہ بے نقاب نیوز منور حسین)ڈھڈیال
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے پولیس لائنز چکوال کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات، دفاتر، تنصیبات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس اہلکاروں کو فراہم کردہ سہولیات اور مجموعی انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔
دورے کے دوران ڈی پی او نے ایم ٹی سیکشن میں سرکاری گاڑیوں کی حالت، فٹنس اور متعلقہ ریکارڈ چیک کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری گاڑیوں کی بروقت مرمت اور دیکھ بھال یقینی بنائی جائے تاکہ پولیس کے پیشہ ورانہ اور آپریشنل فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔
ڈی پی او چکوال نے پولیس اہلکاروں کی رہائش کے لیے قائم بیرکس کا بھی دورہ کیا، جہاں صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پولیس میس میں کھانے کے معیار اور دیگر انتظامات بھی چیک کیے، جبکہ ایلیٹ فورس بیرکس میں رہائشی سہولیات اور انتظامی امور کا معائنہ کیا۔




