ڈھڈیال (نمائندہ بے نقاب نیوز: منور حسین)
پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ پی پی 20 کے سابق امیدوار چوہدری نوشاد علی خان، ضلعی نائب صدر امتیاز حسین منہاس، تحصیل نائب صدر راجہ قمر زمان، صدر پیپلز پارٹی ڈھڈیال الطاف حسین قریشی، نائب صدر وقاص پیا خان، انفارمیشن سیکرٹری راجہ محمد زبیر، محمد علی کیانی اور تاثیر عباس مغل کی زیرِ قیادت مدثر جنجوعہ کی رہائش گاہ پر ایک اہم اور پُر جوش کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ محمد زبیر نے خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ تقریب سے راجہ قمر زمان، امتیاز حسین منہاس اور پیپلز پارٹی میں باضابطہ شامل ہونے والے نوجوان کونسلر امیدوار مدثر جنجوعہ نے خطاب کیا۔جب پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق امیدوار چوہدری نوشاد علی خان خطاب کے لیے اسٹیج پر آئے تو کارنر میٹنگ ایک بڑے اور شاندار جلسے میں تبدیل ہو گئی۔ شرکاء کی اتنی بڑی تعداد تھی کہ جلسہ گاہ میں بیٹھنے کی گنجائش ختم ہو گئی
اور عوام نے بڑی تعداد میں کھڑے ہو کر ان کی پرجوش تقریر سنی۔الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی ڈھڈیال میں پاکستان پیپلز پارٹی کا یہ پہلا طاقتور پاور شو تھا، جس میں مدثر جنجوعہ کی پوری برادری کے ساتھ ساتھ عمران عباس، حیدر ٹیلر، مختار علی، جہانگیر عباس، نصیر عباس اور تنی عباس نے بھرپور شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران باہمی مشاورت، آئندہ کے سیاسی امور اور پاکستان پیپلز پارٹی کے پیغام کو گھر گھر اور عوام کے ہر طبقے تک مزید مؤثر انداز میں پہنچانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ڈھڈیال میں اپنی عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرے گی اور تمام برادریوں کو ساتھ لے کر بھرپور سیاسی میدان میں اترے گی۔





