Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      شوگر کےخاتمے کا علاج، بجلی سےانسولین کنٹرول کرنیوالی ڈیوائس ایجاد

      چین کی الیکٹرک گاڑی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا؛ رفتار 503 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر گئی

      ناسا کی 22 سالہ خلائی دوربین کا زمین کی فضا میں داخل ہونے پرکیا بنا

      واٹس ایپ صارفین کیلئے جادو کا چراغ بن گیا، بڑی سہولت متعارف

      چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے لیے نیا "سپر ایجنٹ” متعارف کرا دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈی پی او چکوال محمد عاصم جسرا سے صحافیوں کی تعارفی ملاقات، "میٹ دی پریس” میں عوامی مسائل پر کھل کر گفتگو

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    چکوال (مہتاب نصیر اعوان سے)

     ضلع چکوال میں نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال محمد عاصم جسرا (PSP) سے ضلع بھر کے صحافیوں کی پہلی باضابطہ تعارفی ملاقات پولیس لائنز چکوال میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں چکوال، تلہ گنگ، کلر کہار، چوآ سیدن شاہ، لاوہ اور ڈھڈیال سمیت ضلع بھر سے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان اور صحافتی تنظیموں کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈی پی او نے عہدہ سنبھالنے کے محض تین روز بعد یہ ملاقات کر کے ایک مثبت روایت قائم کی۔

    تقریباً ڈیڑھ گھنٹے جاری رہنے والے سوال و جواب کے سیشن میں صحافیوں نے عوامی مسائل، جرائم کی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی پر کھل کر سوالات اٹھائے، جن کے ڈی پی او نے تفصیلی جوابات دیے۔

    صحافیوں کی جانب سے بچیوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھते واقعات، تھانہ ملہال مغلاں کی چودہ سال سے سست روی کا شکار تعمیر، دفعہ 376/377 کے فرضی مقدمات، تھانہ صدر کی حدود میں مویشی چوری، پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار اور منشیات فروشی میں اضافے جیسے اہم مسائل سامنے رکھے گئے۔ ڈی پی او محمد عاصم جسرا نے بچیوں کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیا اور ملہال مغلاں تھانے کا نکتہ نوٹ کرتے ہوئے فوری پیش رفت کی یقین دہانی کرائی۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ چکوال پولیس میں میرٹ، شفافیت اور خود احتسابی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، روڈ سیفٹی میری ترجیحات میں سرفہرست ہے اور منشیات فروشوں سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے گی، جبکہ زیادتی کے جھوٹے مقدمات بنا کر بلیک میل کرنے والوں کے خلاف قانون سختی سے حرکت میں آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "صحافیوں کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، مجھے تعریفیں سننے کا کوئی شوق نہیں، عوامی مسائل اور جائز شکایات مجھ تک پہنچائیں، ان کا فوری ازالہ ہوگا۔”

    ملاقات کے دوران ڈی ایس پی لیگل علی عباس، ڈی ایس پی عبدالغفار، انسپکٹر عابد حسین، ریڈر ٹو ڈی پی او سب انسپکٹر واجد اور پی آر او پولیس فہد خان سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ جب کہ شریک صحافیوں میں راجہ شہزاد حمید، چوہدری سہیل ہارون، صغیر مغل، مہتاب نصیر اعوان، محمد اعجاز، خواجہ بابر سلیم محمود، محمد خان عاقل، ذوالفقار میر، راجہ افتخار احمد، راجہ فرحت بشیر ایڈووکیٹ، ساجد بلوچ، مہران ظفر ملک، راجہ ثاقب عباس، ڈاکٹر اعجاز، خواجہ دانیال سلیم محمود، فقیر خالد ملک، عبدالخالق درویش، راجہ تنویر حیدر، گل عباس، شفقت یزدانی، علی یزدانی، راجہ ذیشان، راجہ شبیر، ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری، ممتاز احمد راجپوت، توقیر انور، کنور فاروقی، ملک عظمت حیات، محسن قیوم اور شیخ افضل اعوان سمیت ضلع بھر سے صحافیوں کی کثیر تعداد شامل تھی۔

    Related Posts

    چکوال: ٹریفک حادثہ، ڈرائیور جاں بحق

    191 افراد کے قتل کے مجرم پادری کو 200 سال قید کی سزا

    ڈھڈیال: الیکشن سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کا بڑا طاقتور پاور شو، کارکنان کاہجوم

    مقبول خبریں

    191 افراد کے قتل کے مجرم پادری کو 200 سال قید کی سزا

    سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز: قومی اسکواڈ میں چار نئے کھلاڑی شامل

    بھارت کا نیوزی لینڈ کیخلاف سنسنی خیز مقابلہ، دوسرا ون ڈے بارش سے متاثرہ میچ میں ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 4 رنز سے جیت لیا

    شارجہ ٹیسٹ: زمبابوے کے بڑے اسکور کے جواب میں افغانستان کا شاندار بیٹنگ

    ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ: توحید ہردوئے کی تاریخی ڈبل سنچری، بنگلہ دیش کو برتری حاصل

    بلاگ

    دیوالی: روشنی، خوشیوں، محبت اور امید کا عظیم تہوار

    ’’پولیس کی دنیا کے تین دلچسپ منظرنامے، انسانی ہمدردی، جھپیاں پپیاں اور اہم عہدے کی جنگ’’

    پیلو وینس کا جسرا خاندان؛ علم و طب کے میدان میں 27 ڈاکٹرز کی روشن مثال

    ’’عمران خان کی نئی ڈائریکشن’’ میاں حبیب کاکالم

    محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی؛ ایک مزدور کے بیٹے نے ڈاکٹر بن کر تاریخ رقم کر دی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.