قصور(بے نقاب رپورٹ):قصور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خودکشی کی کوشش کرنے والی نوجوان لڑکی کو بچا کر نہ صرف ایک قیمتی جان محفوظ بنا لی بلکہ اسے زندگی کو خوشیوں کے رنگ بھر دئیے ۔
اس پورے ریسکیو آپریشن میں ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے کلیدی کردار ادا کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست پولیسنگ اور انسانی ہمدردی کے وژن کو عملی جامہ پہنایا۔ قصور کے علاقہ کھڈیاں میں ایک نوجوان اور ویڈیو اور کمسن لڑکی کی قابل اعتراض ویڈیو لیک ہوئی ڈی ہی او قصور پولیس نے فوری ایکشن لیا اور دونوں خاندانوں کو ٹریس کیا اس ویڈیو لیک ہونے پر لڑکی نے خودکشی کرنے والی تھی تب پولیس نے مداخلت کر کے دونوں خاندانوں کی کونسلنگ کی جس کے باعث دونوں خاندان لڑکے اور لڑکی کی شادی پر آمادہ ہو گئے پولیس کے دباؤ پر یہ شادی فوری انجام پائی اور لڑکی کے والدین کی جانب سے لڑکے کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے دی گئی درخواست تو ایک طرف رہ گئی دونں شادی کے بندھن میں بند گئے اور لڑکے والے بینڈ باجے کے ساتھ لڑکی کے گھر پہنچے اس شادی میں پولیس اہلکاروں نے بھی شرکت کی

