مٹیاری رپورٹ عامر علی انڑ
صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان اچانک ہالا پہنچ گئے، جہاں انہوں نے درگاہ حضرت سرور نوحؒ پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور اپنے بزرگوں کو عقیدت و احترام کا نذرانہ پیش کیا درگاہ پر حاضری کے بعد صوبائی وزیر نے وہاں موجود سروری مریدین، عقیدت مندوں اور شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات سنیں۔ اس موقع پر انہوں نے موقع پر موجود مختلف سرکاری محکموں کے افسران سمیت میونسپل کمیٹی ہالا کے چیئرمین گل محمد پنہور کو عوامی مسائل فوری طور پر حل کرنے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے سختی سے ہدایات جاری کیں اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان نے وہاں موجود صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی سے براہِ راست اپنے بزرگوں کی درگاہ پر حاضری دینے کے لیے ہالا آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بہت جلد صحافیوں سے تفصیلی گفتگو کریں گے تاہم صوبائی وزیر نے اس موقع پر میڈیا سے مزید بات چیت نہیں کی اور ہالا سے واپس کراچی روانہ ہوگئے اس موقع پر ان کے ہمراہ سید سیف الدین شاہ، میونسپل چیئرمین گل محمد پنہور، سی ایم او سید محسن علی شاہ، ٹی ای او میل ہالا محمد صدیق ڈایو، سید ندیم شاہ سمیت دیگر معزز شخصیات، شہری اور سرکاری افسران بھی موجود تھے۔


