خوشاب(خصوصی رپورٹ)
سیکرٹری لیبر / چیرمین ورکرز ویلفیئر فنڈ پنجاب دانش افضال کے ساتھ لاہور میں ان کے دفتر ملک اکرم شہزاد اعوان ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب اور ورکرز اینڈ سٹاف ٹریڈ یونین جوہراباد شوگر ملز جوہراباد نے خصوصی ملاقات کی۔ دوران ملاقات ورکرز ویلفیئر سکولز کے مسائل ،ورکرز کے راشن کارڈ کے مسائل ،سوشل سیکیورٹی ہسپتال کے مسائل، ورکرز کے بچوں کا ایجوکیشن سیس جہیز فنڈ اور ڈیتھ گرانٹ وغیرہ پر گفتگو ہوئی اور انہوں نے مسائل سنے اور ان کا فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

