نیو جرسی :سابق فوجی سرجن اور غزا میں طبی خدمات فراہم کرنے والے ڈاکٹر آدم حموی امریکی کانگریس کے رکن منتخب، ریاست کے پہلے مسلم اور مصری نژاد امریکی نمائندے بن گئے۔
ڈاکٹر آدم حموی ایک ممتاز پلاسٹک سرجن، سابق امریکی فوجی کرنل اور جنگی ڈاکٹر ہیں جو عراق جنگ، بوسنیا، اور شام کے تنازعات میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
2024 میں غزا میں اسرائیلی حملوں کے دوران ڈاکٹر حموی نے وہاں کیمپوں اور اسپتالوں میں بطور رضاکار ڈاکٹر خدمات انجام دی تھیں، جہاں رفح بارڈر بند ہونے کی وجہ سے وہ کئی ہفتوں تک محصور رہے تھے۔ غزا کے انسانی بحران کے اس آنکھوں دیکھے تجربے نے انہیں عملی سیاست میں قدم رکھنے پر مجبور کیا۔
الیکشن جیتنے کے بعد اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ "ہم نے یہ ثابت کر دیا کہ انصاف کی جنگ لڑنے کے لیے کبھی کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی۔” وہ نیوجرسی سے کانگریس کی تاریخ میں مسلم اور عرب-امریکی کمیونٹی کے لیے پہلے منتخب نمائندے ہیں۔
نیوجرسی : غزہ میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر آدم حموی نے امریکی کانگریس کاالیکشن جیت لیا

