نیویارک / واشنگٹن: امریکی مڈ ٹرم انتخابات 2026 میں پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ڈیموکریٹک سوشلسٹس آف امریکہ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار عبر قواس نے نیویارک سٹیٹ سینیٹ (ڈسٹرکٹ 12 – کوئینز) کی نشست سے تاریخی فتح حاصل کر لی ہے۔ اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی عابر قواس نیویارک سٹیٹ لیجسلیچر (قانون ساز اسمبلی) کی ہسٹری میں منتخب ہونے والی پہلی فلسطینی نژاد امریکی اور پہلی باحجاب مسلم خاتون بن گئی ہیں۔
نیویارک ٹائمز اور عالمی میڈیا کے غیر حتمی نتائج کے مطابق، 90 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر عابر قواس نے 75 فیصد ووٹ حاصل کر کے اپنے حریف کو عبرتناک شکست دی۔
نتائج کا باقاعدہ اعلان ہوتے ہی عبر قواس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا: "ہم نے تاریخ رقم کر دی ہے!” قواس کو امریکی کانگریس کی پہلی فلسطینی رکن رشیدہ طلیب، سینیٹر برنی سینڈرز اور نیویارک کے میئر زہران مم دانی سمیت صفِ اول کے ترقی پسند ڈیموکریٹک رہنماؤں کی مکمل حمایت حاصل تھی۔
عبر قواس نیویارک سینیٹ کی پہلی فلسطینی نژاد اور پہلی حجاب پوش مسلمان خاتون رکن منتخب!

