راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے مقامی سطح پر تیار کردہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ’فَاز‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ پہلے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ’’فاز‘‘ کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ https://t.co/g7mFge0PBi
— Ahmed Mansoor (@AhmedMansorReal) November 3, 2026
پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جدید ٹرمینل گائیڈنس سسٹم سے لیس یہ میزائل طویل فاصلے پر فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے پاکستان فضائیہ کی عملی اور آپریشنل استعداد میں اضافہ ہو گا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سول اور عسکری قیادت نے اسے قومی دفاعی صلاحیتوں اور خود انحصاری کے میدان میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔

