ڈسکہ: نرس کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کا ملزم زین مبینہ پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ اس کو ۔چھڑانے آئے ساتھی فرار ہوگئے
چند روز قبل تاجوکے کی رہائشی نرس (س) کو اغوا کرکے کھیتوں میں لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم زین افتخار اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ صدر ڈسکہ میں مقدمہ نمبر 919/26 بجرم دفعہ 376 ت پ درج کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چار نامعلوم مسلح ملزمان نے زین افتخار کو پولیس حراست سے چھڑوا لیا اور فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ رکنے پر ملزم زین افتخار اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک پایا گیا۔
پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی اور چھاپے مارے جا رہے ہیں
ڈسکہ: نرس کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کا ملزم زین مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

