نوابشاہ (بیورورپورٹ نفیس آرائیں)
سکرنڈ کے علاقے پیر ذاکری ون میں نوجوان امیر جلبانی کے قتل کا واقعہ پیش آیا، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر تعلقہ اسپتال سکرنڈ منتقل کردی، جہاں پوسٹ مارٹم کا عمل جاری ہے۔ مقتول کے بھائی شوکت علی جلبانی نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ روز معمولی بات پر پڑوسیوں سے جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد ان کے بھائی کو قتل کردیا گیا۔ انہوں نے واقعے میں مرتضیٰ ڈومکی، مصطفیٰ ڈومکی اور لقمان انڑ کو نامزد کیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔


