Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

      ” اب کسی کو نوکری کی ضرورت نہیں رہے گی” — وائٹ ہاؤس سے ایلون مسک کا دنیا کو تاریخی پیغام

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    NCCIA اسلام آباد کا بڑا کریک ڈاؤن، جعلی ٹریول ایجنسی کے ذریعے واٹس ایپ گروپس میں فراڈ کرنے والے 4 ملزمان گرفتار!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) اسلام آباد نے آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث ایک منظم نیٹ ورک کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے جعلی ٹریول ایجنسی کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ (PECA 2016) اور تعزیراتِ پاکستان (PPC) کی متعلقہ دفعات کے تحت 2 مقدمات (FIRs) درج کر لیے گئے ہیں۔
    این سی سی آئی اے کے حکام کے مطابق ملزمان نے شہریوں کو آن لائن جھانسہ دینے کے لیے جدید ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کا سہارا لے رکھا تھا۔
    تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ملزمان کا طریقۂ واردات انتہائی شاطرانہ تھا،ملزمان مختلف واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی ٹریول ایجنسی کے نام سے سستے ویزوں اور ہوائی جہاز کی ٹکٹوں کے دلکش اشتہارات چلاتے تھے۔
    ویزا اور ایئر ٹکٹ فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر ملزمان سادہ لوح شہریوں اور بیرونِ ملک جانے کے خواہش مندوں سے بھاری رقوم اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کرواتے تھے۔
    رقم وصول کرنے کے بعد ملزمان شہریوں کو جعلی ویزے اور بوگس ایئر ٹکٹس جاری کر دیتے تھے، جس کا انکشاف ایئرپورٹ پہنچنے یا تصدیق کے دوران ہوتا تھا۔
    این سی سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے قبضے میں لیے گئے موبائل فونز، کمپیوٹرز اور بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے جس سے مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔
    حکام نے مزید بتایا کہ اس نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مقدمات کی تفتیش کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ NCCIA نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آن لائن ٹریول ایجنسیوں سے معاملات طے کرنے سے قبل متعلقہ اداروں اور بالخصوص سول ایوی ایشن یا وزارتِ خارجہ سے ویزوں اور لائسنس کی تصدیق لازمی کریں۔

    Related Posts

    یورپ سے جنگ چھڑی تو فاتح کوئی بھی نہیں ہوگا، پیوٹن کی حتمی وارننگ

    ایک خاموش لڑائی ، جو ایک عورت، ایک بیوی، بند دروازوں کے پیچھے لڑتی ہے: مریم نواز کا کیپٹن صفدر کے خواتین بارے غیر مناسب ریمارکس پر ردعمل

    لاہور میں روٹی پر 16 سالہ لڑکا ق ت ل، ملزم گرفتار، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

    مقبول خبریں

    یورپ سے جنگ چھڑی تو فاتح کوئی بھی نہیں ہوگا، پیوٹن کی حتمی وارننگ

    NCCIA اسلام آباد کا بڑا کریک ڈاؤن، جعلی ٹریول ایجنسی کے ذریعے واٹس ایپ گروپس میں فراڈ کرنے والے 4 ملزمان گرفتار!

    ایک خاموش لڑائی ، جو ایک عورت، ایک بیوی، بند دروازوں کے پیچھے لڑتی ہے: مریم نواز کا کیپٹن صفدر کے خواتین بارے غیر مناسب ریمارکس پر ردعمل

    لاہور میں روٹی پر 16 سالہ لڑکا ق ت ل، ملزم گرفتار، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

    ارشدیپ سنگھ کا شاندار کارنامہ: ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں دو بڑے اعزاز اپنے نام کر لیے

    بلاگ

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.