کراچی :بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ہونیوالی نمایا ں کمی کے اثرات پاکستانی صرافہ بازار پر بھی نظر آنے لگے ہیں جہاں مقامی سطح پر فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 51 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 980 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔
قیمتوں میں اس توازن کے بعد پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نیا نرخ 4 لاکھ 20 ہزار 536 روپے ہو گیا ہے۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 238 روپے کی کمی سے 5530 روپے ہوگئی۔

