سرائیوو: بوسنیا اور ہرزیگووینا میں ایک دردناک ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں یورپی یونین کی امن فوج (EUFOR) سے وابستہ 4 اہلکار ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب امن مشن کا یہ ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

