نیویارک / سنگاپور: دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائیننس (Binance) نے ایک سنسنی خیز اور اب تک کے سب سے بڑے سیکورٹی بریک ڈاؤن کا اعتراف کیا ہے، جس کے تحت اندازاً 6.3 ارب ڈالر (تخمیناً 17 کھرب سے زائد پاکستانی روپے) کا تاریخی نقصان پہنچا ہے۔
کمپنی اور اس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ (CZ) کے مطابق یہ واقعہ ایک بڑا اور منظم سائبر حملہ (ہیک) معلوم ہوتا ہے، جس کے بعد دنیا بھر کی کرپٹو مارکیٹ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
Binance’s initial investigation suggests that the security incident may involve a compromised DevOps engineer’s laptop, which allowed an attacker to gain access to a service container and submit unauthorized withdrawal transactions. We have found no evidence of any wallet private key leak. We will share a detailed technical post-mortem once the investigation is complete and the facts are fully verified.
The estimated total impact sits at around $6.3B. We have worked with blockchain partners to freeze affected assets, with ~$3 billion frozen on-chain so far.
Binance will cover all losses from the SAFU fund and the company’s funds. User funds are safe. We will also publish an updated Proof of Reserves once the remediation is complete.As an immediate precaution, Binance has:
– temporarily suspended deposits and withdrawals while security checks are completed;
– revoked the affected address authorisation;
– engaged law enforcement and blockchain intelligence partners to trace and recover funds.Our teams are working around the clock to resolve this issue safely and thoroughly. We are working closely with our law enforcement partners to confirm the identity of these criminals and bring them to justice.
Please rely only on official Binance channels for updates. Please feel free to contact Binance Customer Support if you have any further questions.
https://t.co/ywB2mKFy0p
— Binance (@binance) October 30, 2026
اس سنگین واقعے کی خبر سامنے آتے ہی کرپٹو مارکیٹ کریش کر گئی، اور بٹ کوائن (Bitcoin) کی قیمت 3.2 فیصد سے زائد گر کر 79,000 ڈالر سے بھی نیچے آ گئی۔
بائیننس کی انتظامیہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (X) پر جاری کردہ اہم تفصیلات میں بتایا ہے کہ:
• کمپیوٹر کی ہیکنگ: ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ کمپنی کے ایک ڈیو آپس (DevOps) انجینئر کا لیپ ٹاپ ہیکرز کے نراغے میں آیا، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ آور نے سروس کنٹینر تک رسائی حاصل کی اور غیر قانونی طور پر رقم نکالنے (Withdrawals) کی من گھڑت درخواستیں جمع کروائیں۔
• پرائیویٹ کیز محفوظ: کمپنی نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی والٹ کی پرائیویٹ کیز (Private Keys) لیک نہیں ہوئی ہیں، جبکہ تمام تر ڈیپازٹس اور وڈڈرالز سیکیورٹی چیکس کے لیے عارضی طور پر معطل کر دیے گئے ہیں۔
بائیننس کا کہنا ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، بلاک چین انٹیلی جنس فرموں اور صنعت کے دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، اور اب تک آن چین (On-chain) 3 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کیے جا چکے ہیں:
ادارے / سٹیبل کوائن منجمد کی گئی رقم ردِعمل و تفصیلات
سرکل (Circle – USDC) $800 ملین سے زائد سی ای او جیریمی الائر نے تصدیق کی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت سے رقم منجمد کی گئی۔
ٹیتھر (Tether – USDT) $1.5 ارب سے زائد سی ای او پاولو آرڈوینو نے بتایا کہ بائیننس اٹیک کے بعد مشکوک فنڈز بلاک کر دیے گئے ہیں۔
Binance will cover all losses.
As a precaution, all deposits and withdrawals are temporarily suspended while our team conducts security checks, freezes funds, and works with law enforcement.
We are working around the clock and will share a full post-mortem once the investigation is complete. Please rely only on official Binance channels for updates.
— Binance (@binance) October 30, 2026
بائیننس کے ترجمان اور بانی چانگ پینگ ژاؤ نے صارفین کو تسلی دیتے ہوئے کہا ہے کہ”صارفین کے فنڈز مکمل طور پر محفوظ ہیں! اگرچہ میں اب بائیننس کا انتظامی سربراہ نہیں ہوں، لیکن ایک اہم شیئر ہولڈر کی حیثیت سے مجھے امید اور توقع ہے کہ تمام صارفین کے فنڈز کو کمپنی کی جانب سے مکمل تحفظ اور انشورنس فراہم کی جائے گی۔”
یاد رہے کہ چانگ پینگ ژاؤ کو 2023 میں امریکی قوانین کی خلاف ورزی پر سزا ہوئی تھی اور بعد ازاں 2025 میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں معافی فراہم کی تھی۔ بائیننس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی مکمل تصدیق کے بعد مزید فنی اور قانونی تفصیلات میڈیا کے سامنے لائی جائیں گی۔

