سیالکوٹ:ـسلیم احمد اعوان شیخو
بڈیانہ پولیس کی ٹیم نے لمبو گینگ‘ کے 4 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 11 مقدمات ٹریس کرنے کے بعد 12 لاکھ 70 ہزار روپے نقد اور اسلحہ برآمد کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ بڈیانہ پولیس نے بجلی کی تاریں اور پانی کی موٹریں چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث لمبو گینگ کے سرغنہ
محبت علی عرف لمبو، دانیال علی، شہزاد نواز اور اصغر علی شامل کو مخبری ہونے کی بناء پر گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 12 لاکھ 70 ہزار روپے نقد، 2 پستول 30 بور اور 10 گولیاں برآمد کر لی ہیں
جبکہ لمبو گینگ کی گرفتاری سے چوری کے 11 مقدمات ٹریس ہوئے اور گینگ کے خلاف 3 نئے مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ لمبو گینگ رات کی تاریکی اور شہریوں کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھروں، میرج ہالز، ڈیروں اور ڈیری فارمز سے بجلی کی تاریں اور پانی کی موٹریں چوری کرتا اور ان سے حاصل ہونے والا تانبا و پیتل کباڑیوں کو فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔


