لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو سینے میں درد، دل کی تکلیف اور سانس لینے میں دشواری کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کرنے کے بعد نگرانی میں رکھ لیا۔
نورین نیازی صاحبہ کی جیل میں طبعیت خراب ہونے پر پنجاب کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے۔ ان کی صحت کیلئے دعاؤں کی درخواست ہے۔ 70 سالہ نورین نیازی غیر قانونی نظر بند ہیں اور ان کی ہسپتال منتقلی پر کسی خاندان کے شخص کو اطلاع نہیں دی گئی۔ https://t.co/IRXs29TcWV
— Rana Mudassar Umer (@MudassarUmer4) October 28, 2026
ذرائع کے مطابق نورین نیازی کو بدھ کی شام طبیعت خراب ہونے پر پولیس کی سخت نگرانی میں شام 6 بج کر 51 منٹ پر ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا۔ ابتدائی معائنے کے بعد انہیں متعلقہ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔نورین نیازی کی ہسپتال منتقلی کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور اعلیٰ حکام بھی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئے، جبکہ ہسپتال میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

