گوجرانوالہ :پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں ولیمے کی تقریب سے واپس گھر جاتے ہوئے دلہن صبا کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کا واقعہ سمن آباد چونگی کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے دلہا سفیان کی گاڑی کو روکا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم سرفراز اور اس کے نامعلوم ساتھیوں نے دلہن صبا پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اسے سینے اور پیٹ میں گولیاں لگیں۔ زخمی دلہن کو ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم سرفراز، صبا سے شادی کرنا چاہتا تھا، جس کی پاداش میں اس نے یہ جرم کیا۔ دلہن کے قتل کے باعث خوشیوں بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سی سی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ پولیس بھی تفتیش میں مصروف ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
گوجرانوالہ ،موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ، مکلاوے پر جانیوالی دلہن ق ت ل،

