اسلام آباد:
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے طیاروں کے فیول، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر آج سے کر دیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق طیاروں کے ایندھن (جیٹ فیول) کی قیمت میں 4 روپے 96 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 357 روپے 37 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے؛ اس سے قبل جیٹ فیول کی قیمت 352 روپے 41 پیسے فی لیٹر تھی۔اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے 78 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 275 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ مٹی کا تیل 4 روپے 21 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 330 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔دوسری جانب 24 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک پیٹرول کی قیمت 377 روپے 71 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 91 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 393 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

