لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے لاہور کے مختلف علاقوں کلمہ چوک، ڈیوس روڈ، ایبٹ روڈ ،ایم ایم عالم کے اطراف میں تیز ہواﺅں کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے خنکی بڑھ گئی.صوبائی دارالحکومت کے علاقوں ڈی ایچ اے، جوہر ٹاﺅن، ٹاﺅن شپ، قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں بھی بادل برسے،اس وقت بھی آسمان پر بادل موجود ہیں اور محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے بارش سے درجہ حرارت میں واضح کمی ہوئی ہے محکمہ ماحولیات کی جانب سے بارش سے لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے.

