ریاض :سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے خبردار کیا ہے کہ میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کی کارروائیوں کی ویڈیوز بنانے اور ان کارروائیوں یا ان کے ملبہ گرنے کے مقامات سے متعلق معلومات شائع یا دوبارہ شیئر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
محکمہ شہری دفاع نے عربی، انگریزی، اردو، ہندی اور بنگالی سمیت کئی زبانوں میں جاری پیغام میں واضح کیا کہ اس تنبیہ کو نظر انداز کرنے والوں کو قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ تنبیہ ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب اس سے چند گھنٹے قبل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت مختلف علاقوں میں ابتدائی انتباہی نظام فعال کیے گئے تھے۔

