دیر بالا (سدیس شیخ ڈسٹرکٹ رپورٹر)
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ملاکنڈ زاہد نواز مروت کے احکامات، قائم مقام ڈی پی او دیر بالا محمد الیاس خان اور ڈپٹی کمشنر دیر بالا کی ہدایات پر واڑی بازار میں غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔
ایس ڈی پی او سرکل واڑی اور اسسٹنٹ کمشنر واڑی ڈاکٹر فواد خان کی نگرانی میں ٹریفک پولیس اور تحصیل انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بازار کو تمام تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ سے مکمل طور پر کلیئر کرا دیا۔اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے بازار کے صدر اور تمام اڈہ مالکان کو سخت ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ مستقبل میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھیں اور سڑکوں پر غیر قانونی پارکنگ سے گریز کریں۔ اس دوران تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔




