Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طلبہ میں 5 لاکھ کروم بکس تقسیم کرنے کا اعلان، جانئے درخواست کا طریقہ کار

      کیا انٹرنیٹ کا 70 فیصد حصہ خطرے میں ہے؟ پی ایچ پی (PHP) کی سنگین سیکیورٹی خامی نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی

      5سالہ آٹو پالیسی منظور: الیکٹرک گاڑیاں مزید سستی ،شہریوں کی موجیں لگ گئیں

      مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا وقت آ گیا: جاپانی خلائی مشن خلا میں روانہ!

      بچوں کے لیے خطرے کی گھنٹی! ناروے کا دنیا کا سب سے بڑا اور سخت قدم؛ سوشل میڈیا کے بعد گیمز پر بھی مکمل پابندی کی تیاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کے پی میں گورنر راج مجبوری تھی، پسندیدہ عمل نہیں: شازیہ مری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سانگھڑ (اشفاق سلہری)

    پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پہلے ہی یہ واضح کر چکے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کرنا کوئی پسندیدہ عمل نہیں تھا، بلکہ یہ حالات کی مجبوری تھی۔سانگھڑ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب کسی صوبے کا وزیراعلیٰ وفاق کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کی ترقی کے لیے کام کرنے کے بجائے وفاق سے محاذ آرائی کی تیاری کرے، تو یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اسے حکومت کرنے کا کیا حق ہے۔ احتجاج ہر سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے، لیکن وفاق کو دھمکیاں دینے اور صوبے میں دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وزیراعلیٰ بندوق اٹھا کر وفاق پر چڑھائی نہیں کر سکتا۔شازیہ مری نے مزید کہا کہ گزشتہ چار سے پانچ ماہ کے دوران خیبرپختونخوا میں مسلسل انتشار کی سیاست کی جا رہی تھی اور اندرونِ خانہ تصادم کی تیاری تھی، جس سے دہشت گردی کی لہر میں اضافہ ہو رہا تھا اور اس کے اثرات دیگر صوبوں تک پھیلنے کا خدشہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے مذاکرات کی تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد مجبوری میں گورنر راج کا فیصلہ کرنا پڑا۔ پیپلزپارٹی نہیں چاہتی کہ ملک میں دوبارہ سانحہ اے پی ایس جیسا کوئی افسوسناک واقعہ پیش آئے۔نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ایک سوال کے جواب میں شازیہ مری نے واضح کیا کہ یہ اختیار صرف متعلقہ صوبے کی منتخب اسمبلی کو حاصل ہے، اور سندھ اسمبلی اس کی پہلے ہی مخالفت کر چکی ہے اور آئندہ بھی اپنے مؤقف پر قائم رہے گی۔

    Related Posts

    ملائیکہ اروڑا برقع پہن کر مسجد پہنچ گئیں، تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

    دہلی میں 31 اکتوبر تک سی اے پی ایف کی 273 کمپنیاں تعینات رہیں گی، احتجاج کے پیش نظر وزارتِ داخلہ کا بڑا فیصلہ

      بی آئی ایس پی میں 24 ارب روپے کی خرد برد ، ایک لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین بھی امدادی رقوم لوٹنے والوں میں شامل

    مقبول خبریں

    ملائیکہ اروڑا برقع پہن کر مسجد پہنچ گئیں، تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

    دہلی میں 31 اکتوبر تک سی اے پی ایف کی 273 کمپنیاں تعینات رہیں گی، احتجاج کے پیش نظر وزارتِ داخلہ کا بڑا فیصلہ

      بی آئی ایس پی میں 24 ارب روپے کی خرد برد ، ایک لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین بھی امدادی رقوم لوٹنے والوں میں شامل

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور لیوی ٹیکس: جماعت اسلامی کا ہالا میں شدید احتجاجی مظاہرہ

    خوشاب: گندم کی کاشت اور ویٹ کمپین کے فروغ کے لیے جائزہ اجلاس، کسانوں کو آسان اقساط پر قرض دینے کا فیصلہ

    بلاگ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.